دنیا میں اگر کوئی دین کی روشنی کا مینارہ ہے  تو وہ جماعت اسلامی ہے،ڈاکٹرشاہدرفیق 

Aug 28, 2020

حیدرآباد (بیورورپورٹ)اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر شاہد رفیق نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اگر کوئی دین کی روشنی کا مینارہ نذر آتا ہے تو وہ جماعت اسلامی کی تحریک ہے۔ ہم نے جماعت اسلامی کا حلف اٹھایا،ہم نے اللہ سے اقرار کیا کہ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی سر بلندی کو بنائیں دین کا جو کام ہے یہ ہمارا فرض ہے اور ہر مسلمان کو یہ کام کرنا ہے۔جماعت اسلامی جیسی تحریک آپ کے لیے اللہ کی نعمت ہے جماعت اسلامی کو پاکستان میں جو مقام اور آزادی حاصل ہے کسی اور تحریک کو نہیں ہے۔لہذا اس نعمت سے فائدہ اٹھائیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں جماعت اسلامی کے 79ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒکا لگایا ہوا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، یوم تاسیس کے اجتماع سے سابق امراء زونز شیخ شوکت علی ، مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم حیدر،جنرل سیکریٹری مطاہر خان،جے آئی یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ ودیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں