جے یو آئی آج یوم شہداء اسلام منائے گی

لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام آج جمعہ کو یوم شہدائے اسلام کے طوپر منائے گی۔ مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں حضرت حسین ؓاور دیگر شہدائے اسلام کی خدمات پر انہیںزبردست خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔جے یو آئی لاہور شہر سیکرٹری اطلاعات حافظ عبد الواجد خان کے مطابق مولانا محمد امجد خان جامع مسجد رحمانیہ اور کوثر مسجد لنڈا بازار میں تذکر ہ اہل بیت اور سیدنا حضرت حسین ؓاور شہدائے اسلام کے عنوانات پر خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن