واقعہ کربلا حق بات کیلئے سب کچھ قربان کر دینے کے عزم کا اظہار ہے:  ثنا ظفر

لاہور (پ ر)  انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنما اورفیشن ڈیزائنر ثنا ظفر نے کہا ہے  کہ واقعہ  کربلا میں حق بات کیلئے ہر قربانی  دینے کے عزم کا اظہار  ہے۔ آج حق کیلئے  جدوجہد کرنے والوں کو حضرت امام حسین ؓ کی قربانی سے حوصلے  اور ہمت کا سبق لیں۔ حق بات پر ڈٹ جانا عظیم انسانوں کا کردار ہے۔ امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے جان قربان کر دی مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ واقعہ کربلا آج بھی حق انصاف کی جدوجہد میں ہمارے لئے روشن مثال ہے۔  اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جان قربان کرنا عظیم ترین جذبہ ہے۔ شہدائے کربلا نے رب کی رضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن