کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں قو م کی ترجمانی کر رہی ہیں عوام اس وقت حکومتی اقدامات سے سخت پریشان اور مشتعل ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے نااہل اور مسلط کردہ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی حکومت نے غربیوں سے آخری نوالہ چھینے کے ساتھ ملکی معیشت کو ملیا میٹ کر دیا ہے آئی ایم ایف کے کار ندے حکومتی عہدوں پر بیٹھ کر پاکستانی معشیت کا بیڑ اغرق کر رہے ہیں بلکہ عوام کا خون بھی چو س رہے ہیں حکومت کی تمام تر کو شش اور عوامی مفاد کے منافی اقدامات کے باوجود ریونیو کا اہداف حاصل نہیں ہو سکا جس حکومت پر عوام کا اعتماد نہ ہو وہ حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معاشی استحکام بھی قائم نہیں ہو سکے گا صنعت کار اور تاجر حکومت کیخلاف احتجاج کر رہیں ہے جو عوام کیلئے معاشی قتل سے بھی بد تر ہیں۔
حکمرانوں نے معیشت تباہ‘ عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لیا:خالد جوئیہ
Aug 28, 2020