سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے:شوکت لالیکا

لاہور( خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیرزکوٰۃ و عشرپنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر شرانگیزی اور اشتعال انگیز موادپھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس سلسلہ میں مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ عاشورہ کے دوران کسی کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہ دیں گے۔ محرم الحرام کے دوران ہم سب نے یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ ایسے عناصر کو شکست دینی ہے جو ہمیں آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وہ ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بہاول پور پرامن خطہ ہے اورامن و امان کے قیام میں انتظامیہ سمیت قافلہ سفیران امن کا کردار بہت نمایاں ہے۔ صوبائی وزیر نے محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے موقع پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ان تمام مقامات پر ہاتھ دھونے، ہینڈ سینی ٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...