ای سی سی اجلاس، کارکے کیس، واجبات ادائیگی کیلئے گرانٹ منظور، فیول ایڈجسٹمنٹ اضافہ مؤخر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا‘ کار کے کیس کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 25کروڑ20لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق رقم وکلاء فیس اور ثالثی پر اخراجات کی ادائیگی پر خرچ ہو گی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ٹیرف میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔ ٹیلی کام سیکٹر کیلئے ٹیکس چھوٹ کی سمری بھی منظور نہ ہو سکی۔ ایف بی آر کو اس سلسلے میں وزارت صنعت و تجارت کا فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹڈی دل پر سپرے کیلئے 84سپرئیرز کی خریداری کی اجازت دی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری میں قومی مفاد سے زیادہ کچھ اہم نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...