کراچی (نوائے وقت رپورٹ) یوم عاشور کی تین تعطیلات کے سبب سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اگست کی پنشن اور تنخواہیں یکم ستمبر کی بجائے آج 28 اگست کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ نو اور دس محرم کی تعطیلات کا باضابطہ طور پر نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 29 اور 30 اگست کو یوم عاشور کی چھٹی ہوگی۔ سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
عاشورہ تعطیلات: سندھ حکومت کا پنشن تنخواہیں آج جاری کرنے کا اعلان
Aug 28, 2020