گلگت (اے پی پی) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھرتیوں میں معذور افراد کے لئے 3 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا حکم دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ڈس ابیلٹی فورم کے عہدارن نے محکمہ جی بی آر ایس پی، جنگلات،وائلڈ لائف اور ماحولیات میں خالی آسامیوں میں معذر افراد کے لئے کوٹہ مختص نہ کرنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیکر عدالت میں پیٹشن دائر کی تھی۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں بھرتیوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے معذور افراد کے لئے3 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پیٹشنرز کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم خان ایڈووکیٹ شاہد عباس نے دلائل دیئے۔