اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پروائٹ کالر کرائم کی مؤثر تفتیش کے لئے فوری طور پر ایک سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کے خصوصی سیل میں وائٹ کالر کرائمز کی مؤثر تفتیش کئے لئے انتہائی تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹڈ اکائونٹنٹس، انکم ٹیکس کے ماہر وکلا، فرانزک اور مالیاتی ماہرین شامل ہوں گے جو کہ وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں نیب افسران کی معاون کریں گے۔ اس کے علاوہ قانونی موشگافیوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مددملے گی ۔ نیب کا سپیشل سیل وائٹ کالر کرائم تحقیقات میں مزید معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر ، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی حاصل کرنے کا مجاز ہو گا۔