اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں اور انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں کا کردار بہت اہم ہے، سپریم کورٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے پنجاب بار کونسل کی پی ایل جے کمیٹی کے 7 رکنی وفد نے محمد اکرم خاکسار کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ چیف جسٹس آف گلزار احمد نے وفد کو خوش آمدید کہا کہ وفد نے چیف جسٹس گلزار احمد کو پاکستان جرنل ویب سائیٹ کیلئے 5 انٹرنیٹ کنکشنز ، پی ایل جے سول و فوجداری ایکٹس سمیت قانون کی دیگر کتب سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے پیش کیں،وفد نے چیف جسٹس گلزار احمد کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پی ایل جے کو مفت فراہم کرنے کی استدعا کی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفد کو اس بات کی نشاند ہی کی کہ اکثر اوقات پاکستان لاء جنرل غیر منظور شدہ فیصلے شائع کر دیتا ہے،وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مستقبل میں غیر منظور شدہ فیصلوں کی اشاعت روکنے کی یقین دہانی کرائی، چیف جسٹس آف پاکستان نے یقین دلایا کہ وہ وفد کی درخواست کا مناسب فورم پر جائزہ لیں گے۔