اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھر بلاک ون کے لیے گیارہ سو سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ مقامی و دیگر افراد ویب سائٹس پر باضابطہ اپلائی کریں۔ علاوہ ازیں عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 2ماہ میں سی پیک کے تحت10.9ارب ڈالر کے 3بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ سی پیک کو مالیاتی مسائل درپیش ہونے سے متعلق بزنس ریکارڈر کی خبر بے بنیاد ہے۔