کراچی چھوٹا پاکستان ، حالیہ تباہی صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے،راجہ خرم پرویز

  اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)  سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ خرم پرویز نے کراچی میں طوفانی بارشوں سے پیدا صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں 125-230ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سو سالوں کے دوران اس علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہے، حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب رہائشی آبادی والے علاقے، ہسپتال اور شہربھر میں انفرا سٹرکچر شدید متاثر ہوئے اور کراچی شہر کے چار سو سے زائد فیڈرز بند ہیں ، کراچی اور حیدرآباد کے مابین ریلوئے لائن بارش کے پانی میں بہہ چکی ہے جس سے حالات کا سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لاکھوں لوگ کراچی شہر میں اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں اور موجودہ بحرانی کیفیت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق سندھ حکومت کیساتھ تعاون یقینی بنائے اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تمام تر اسٹیک ہولڈرز باہمی رنجشیں بھلا کر اس قومی بحران میں کراچی کے لوگوں کا سہارا بنیں، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ خرم پرویز نے کہا کہ کراچی چھوٹا پاکستان ہے اور کراچی شہر جو ملک میں ریونیو فراہم کرنیوالا سب سے بڑا شہر ہے اس مصیبت کی گھڑی میں اس شہر کے باسیوں کی بھر پور امداد یقینی بنائی جاے، حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب کراچی کی تمام بڑی شاہرائیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں اور لاکھوں لوگ یا تو نقل مکانی پر مجبور ہیں یا گھروں کی چھتوں پر پناہ لیئے ہوئے ہیں ۔ کراچی بھر میں نظام ِ زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہے اور وفاق کو اس مشکل گھڑی میں کراچی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کا ہنگامی دورہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں کراچی کی صورتحال کا اندازہ ہو سکے لوگ کس قدر بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں ۔ راجہ خرم پرویز نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر سالوں پرانا ہے اور آج ہر گزرتے دن کیساتھ کراچی کے رقبے اور آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اور ان مسائل سے عہدہ براں ہونے کے لیے کراچی کے لیے  ایک متوازن اور موثر لوکل گورنمنٹ نظام نا گزیر ہے۔ 
 

ای پیپر دی نیشن