قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں مشیر اورسیکرٹری صحت کی عدم شرکت پرشدید احتجاج

اسلام آباد ( نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا خو ش بخت شجاعت کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سیکرٹری صحت نے شرکت نہیں کی۔جس پروزارت قومی صحت کے جونیئر حکام کی اجلاس میں شرکت پر کمیٹی اراکین برہم ہو گئے اورڈاکٹر فیصل سلطان، سیکرٹری صحت کی عدم شرکت پر اجلاس احتجاجاً ملتوی کر دیا گیا۔اس موقع پر چیئرپرسن کمیٹی خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت قائمہ کمیٹیوں کو سنجیدہ نہیں لے رہی، ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی اراکین موجود، وزارت صحت کے حکام غائب ہیں۔کراچی کو پانی میں ڈوبا چھوڑ کر  اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں آئی ہوںکمیٹی اراکین نے وزارت قومی صحت کے روئیے پر شدید احتجاج کیا۔سینیٹر شفیق ترین نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ سیکرٹری وزارت قومی صحت کا رویہ ناقابل قبول ہے، سیکرٹری وزارت صحت کی اجلاس میں عدم شرکت ایوان کی توہین ہے۔وزارت صحت اعلی ترین ایوان کو سنجیدہ نہیں لے رہی، انہوں نے کہا کہ بروقت آگاہی کے باوجود سیکرٹری صحت اجلاس میں نہیں آئے، اورسینیٹرز اجلاس کیلئے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کیا سیکرٹری صحت عوامی نمائندوں سے زیادہ مصروف ہیں،  ان کا مطالبہ تھاکا سیکرٹری صحت کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔اس موقع پرقائمہ کمیٹی کا سیکرٹری وزارت صحت کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا۔جس پر سینیٹر خوش بخت شجاعت نے تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ جمع کرا دی۔

ای پیپر دی نیشن