کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر، کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں رات کے کرفیو، سفری پابندیوں کا اعلان

 کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے گورنر رینالڈو گارسیا زیپاٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پہلی بار رات کے وقت کرفیو، دارالحکومت سے دیگر صوبوں میں سفر اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوانا کے گورنر نے جمعرات کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پابندیاں یکم ستمبر سے 15 روز تک نافذالعمل رہیں گی۔ کیوبا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیٹ کرنے، منتقلی کا سراغ لگانے کے باعث جون کے آخر تک وبا پر قابو پا لیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر ملک میں خاص طور پر دارالحکومت ہوانا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں رات کا کرفیو رات 7 سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا جو کورونا بحران شروع ہونے کے بعد پہلا کرفیو ہے اور زیادہ تر دکانیں مقامی رہائشیوں کو اشیائے ضروریہ کی فروخت کے لیے کھلیں گی۔ حکام نے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن