بڑھتی شہری آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ماسٹر پلان تیار کئے جارہے ہیں،وزیراعظم

ہاؤسنگ  تعمیرات اور ترقی کے بارے میں اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی ملکی معیشت کے استحکام اور فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ  اس شعبے سے رابطہ سرمایہ کاروں  بلڈرز اور ڈویلپرز کیلئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے تمام چیف سیکرٹریز کوہدایت کی کہ وہ تعمیرات سے متعلق زیر التواء درخواستوں کی منظوری کا عمل تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام درخواستوں پر فیصلے مقررہ مدت کے اندر کئے جائیں۔

وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات  تجارتی اور رہائشی تعمیرات کیلئے اب تک دی جانے والی منظوریوں اور پارک انکلیو تھری اور بلیوایریا میں مستقبل قریب میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن