نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے20 ارب 91کروڑ 49 لاکھ روپے جاری

Aug 28, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 20 ارب 91کروڑ 49 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کھرب 18 ارب 67 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

مزیدخبریں