فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کورونا کے مزید 14 مریضوں کی تصدیق کی گئی ۔ فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حالیہ ایام میں سامنے آنے والے 40 نئے کیسز قرنطینہ مراکز سے باہر سامنے آئے ہیں جس کے بعد مارچ سے اب تک غزہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہے۔غزہ میں اس وقت 2269 افراد کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا۔