لاہور(خصوصی نامہ نگار )صوبہ پنجاب میں سال2020-21ء میں4 ارب 12کروڑ84لاکھ روپے مستحقین زکوٰۃمیں تقسیم کیے گئے۔ اس رقم سے3لاکھ8ہزار سے زائد مستحقین مستفید ہوئے۔ وزیر زکوۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکانے کہا ہے کہ گزارہ الاؤنس کی مد میں 2 ارب57کروڑ97 لاکھ روپے 1لاکھ45ہزار مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔گزارہ الاؤنس برائے نابینا کی مد میں 15 کروڑ40لاکھ روپے 6ہزار مستحقین میں تقسیم کیے گئے جبکہ 10 لاکھ92ہزار روپے جذام کے 44 مریضوں میں تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی و تحصیل سطح کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج50ہزار مستحق مریضوں کے علاج کے لئے 17کروڑ95 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے 36ہزار مستحق زکوۃ طلباو طالبات میں 83کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ شوکت علی لالیکا نے کہا کہ صوبائی سطح کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں زیر علاج42ہزار مستحق مریضوں کے علاج لئے 22کروڑ92 لاکھ روپے سے تقسیم کیے گئے۔188 دینی مدارس کے 14ہزار621 طلباء وطالبات میں 7کروڑ71لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔