کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں نوجوان ہماراہراول دستہ ہیں: کامل علی آغا

Aug 28, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا کہ ہمارے امیدوار فرض شناس اورعوام کے نبض شناس ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں نوجوان ہماراہراول دستہ ہیں۔چوہدری پرویزا لٰہی کی قیادت میں خواتین کیلئے محفوظ ترین معاشرہ تشکیل دینگے۔بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ،ہماری جماعت ان کی آنکھوں کی روشنی مدھم نہیں پڑنے دے گی۔مسلم لیگ (قائداعظم) معاشرے کوجنسی تشدد اوراستحصال کے واقعات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کی حامی ہے۔ ہم نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میںکامیابی کیلئے ضروری ہوم ورک کرلیا ،عوام کووہ سب دیں گے جوان کاحق ہے۔

مزیدخبریں