پی آئی اے کی رواں سال  ابتدائی چھ ماہ  میں آمدنی تقریباً نصف رہ گئی

Aug 28, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) پی آئی اے کی رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ  میں آمدنی تقریباً نصف رہ گئی تاہم گذشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں خسارہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے   ۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی جاری کردہ دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق   جنوری تا جون 2021 کے دوران پی آئی اے کی آمدنی میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی کم ہوکر 27 ارب 64 کروڑ رہی ، گزشتہ سال اسی عرصے میں پی آئی اے کی آمدنی 51 ارب 47 کروڑ روپے تھی۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ رواں سال جنوری سے جون کے دوران  پی آئی اے کا خسارہ 31 فیصد کم ہوکر 25 ارب روپے رہا ، گزشتہ سال اسی عرصے میں مالی خسارہ 36 ارب 35 کروڑ روپے تھا ، انتظامی اور مالی اخراجات 25 فیصد سے کم ہوکر 12 ارب 74 کروڑ رہا۔

مزیدخبریں