اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ یو ٹرن ماسٹر عمران خان کو اپنی نالائقیوں اور تین سالہ حکومتی ناائلیوں ناکامیوں پر "شرمندگی و ندامت "کا اعتراف کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ تاریخ کی ناکام ترین حکومت کو عوام الناس بری ترین کارکردگی پر کوستے ہیں نیر خاری نے مزید کہا کہ تین سال کی کارکردگی یہ ہے کہ حکمرانوں کے تمام منصوبے مافیاز کی سہولت کاری رہے۔ حکومتی سرپرستی میں ڈالر پٹرول آٹا چینی پٹرول کے مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈالہ ڈالنے والے قانون سے گرفت سے آزاد ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گڈ گورننس کا یہ حال رہا کہ انسداد بدعنوانی کے دعویدارامداد و سرپرست بدعنوانی" سرکار ہیں نیر بخآری نے کہا کہ غیر جانبدار سروے ثابت کرتے ہیں کہ اس حکومت میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے اب تو حکومتی پارٹی اراکین رشوت بدعنوانی سو فی صد بڑھنے کا اعتراف کرتے ہیں۔
عمران خان کوتین سالہ حکومتی ناکامیوں پر شرمندہ ہو نا چا ہئے ، نیئر بخاری
Aug 28, 2021