صوبائی وزیراطلاعات سعیدغنی  ڈینگی کاشکار،دعائے صحت کی 

کراچی(وقائع نگار)صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی گذشتہ اتوار سے ڈینگی کے باعث علیل ہیں، ترجمان صوبائی وزیراطلاعات کاکہناہے کہ صوبائی وزیر کو بخار، سر درد اور جسم کے درد کی تکلیف کا سامنا ہے،صوبائی وزیر نے اپنے تمام دوستوں، چاہنے والوں اور دیگر سے ان کے فون اور میسیجز کا جواب نہ دینے پر معذرت کی ہے، ترجمان کاکہناتھاکہ انہوں نے ان تمام سے معذرت کے ساتھ ان کی جانب سے جلد صحتیابی کی دعائیں کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن