20 کلو آٹا تھیلا 15 اور  10 کلو والا 10 روپے مہنگا 

Aug 28, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر ) فلور ملوں  نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 15روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیا ہے جس ہیپرچون سطح پر  20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1110روپے سے بڑھ کر 1125روپے ہو گئی ہے اور 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 570 روپے ہو گئی ہے۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر  آٹے کے  20 کلو اور 10 کلوتھیلے کی قیمت میں اضافہ  کی تصدیق کی انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1950روپے سے بڑھ کر 2065 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث فلور ملوں نے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔

مزیدخبریں