لاہور‘ چنیوٹ‘ پیر محل‘ مظفر گڑھ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ قلعہ دیدار سنگھ‘ رحیم یار خان ( نامہ نگار+ علاقائی نمائندوں سے) لاہور میں رکشہ ڈرائیور اور ساتھیوں کی ایک اور خاتون سے اجتماعی زیادتی‘ چنیوٹ خاتون‘ پیر محل اور مظفر گڑھ میں 2 بچیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی گئی۔ رحیم یار خان میں خاتون کو بے آبرو کیا گیا۔ رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق شیخاں کالونی چک 9-A کے رہائشی نیاز احمد نے پولیس کو بیان دیا گزشتہ شب قریبی رشتے دار ملزم ساجد گھر آیا اور اس سمیت گھر میں موجود بیوی اور بیٹے کو نشہ آور جوس پلا دیا بے ہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم ساجد نے رات بھر نیاز احمد کی بیوی سے زیادتی کرتا رہا اور فرار ہو گیا۔ دریں اثناء مظفر گڑھ کے علاقہ شہر سلطان میں پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نذر حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو سکول جاتے ہوئے ملزم نذر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے علاقے میںرکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے کمسن بچی کو یرغمال بنا کر ماں کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالاہے۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ سیف نامی رکشہ ڈرائیور نے نوکری کا جھانسہ دے کرخاتون اور اس کی ڈھائی سالہ بچی کو مغلپورہ سے رکشہ میں بٹھایا اور اسے گڑھی شاہو کے علاقے میں ناچ گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے گیا وہاں پر رکشہ ڈرائیور کے دو ساتھی پہلے سے موجود تھے۔ جنہوں نے خاتون سے بچی چھین کر اسے یرغمال بنا لیا اورخاتون سے زبردستی زیادتی کرنے کے بعد خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم سیف، لیاقت اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے سی سی پی او لاہور نے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ نظام آباد کے رہائشی کی 15 سالہ بیٹی کو گھر میں تھی اسی اثناء میں اوباش عمران نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔