آباد‘ لاہور (نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر) ملک بھر میں کرونا ویکسین کی لگنے والی خوراکوں کی تعداد 5کروڑ سے زائد ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 11لاکھ 1 ہزار 973افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اب تک 5کروڑ 9لاکھ 85ہزار 184ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار 16 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 95 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے مزید 3 ہزار 235 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 42 فیصد ہو گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 415 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 27 ہزار 37 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 766 ہو گئیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 578 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 706 ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں یکم ستمبر سے پٹرول ڈلوانے کے لیے کرونا ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا گیا۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا۔ پٹرول پمپس پر ویسکسی نیشن نہ کروانے والوں کو پٹرول نہ دینے کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔ 15 ستمبر کے بعد موٹروے اور ہائی ویز پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد، راولپنڈی میں 10 فیصد، ملتان میں 14 فیصد اور پنجاب بھر میں 6 فیصد رہی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں پیر سے سکول کھولنے کا مشروط فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق 100فیصد ویکسینیٹڈ سٹاف والے سکول ہی ہفتے میں6 دن کھولے جا سکیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3 دن ایک شفٹ اور 3 دن دوسری شفٹ کی کلاسیں ہوں گی جبکہ محکمہ تعلیم کی کمیٹی سکولوں کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنٹرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کیخلاف پابندیوں کا شکنجہ تیار کیا جا رہا ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سے آج ان کے دفتر میں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 30اگست کے بعد بغیر ویکسینیشن شہری کو پٹرول نہیں دینگے۔ ایسوسی ایشن نے مزید اعلان کیا کہ ایسوسی ایشن تمام پٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کرے گی جن پر واضح تحریر ہوگا کہ شہری ویکسینیشن کارڈ دکھائیں یا ویکسینیشن ثبوت دکھائیں اور پٹرول ڈلوائیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 74ہزار 445 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔ لاہور میں ایک دن میں 74445 افراد کو ویکسینیشن لگانے کا ابتک کا بڑا ریکارڈ قائم ہوا ہے جو تمام محکموں کی کاوشوں اور شہریوں کی ذمہ داری کا ثبوت ہے۔۔ تمام یو سیز میں ویکسینیشن فسیلیٹیز سے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔کمشنر لاہورنے کہا کہ ’’لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ‘‘ مہم کے تحت کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ تمام یو سی کی ہیلتھ فسیلیٹیز و موبائیل ویکسینشن یونٹس سے بھی ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی جذبے سے آگے بڑھنا ہے اور کرونا کا پھیلاو روکنا ہے۔ ایمبولینسز، یو سی موبائیل ڈرائیو و آگاہی سے ویکسین مہم میں تیزی آئی ہے۔ اب تک لاہور میں مجموعی طور پر 32 لاکھ 58ہزار 845 شہریوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ این جی اوز کے مشکور ہیں جن کی مدد سے موبائیل گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک ہیں جبکہ۔ سوشل موبلائزرز نوجوان گھر گھر جا کر ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔