حکومت وفاقی کو نقصان پہنچارہی نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا: بلاول

لاہور+کراچی+ ٹھٹھہ (نامہ نگار+آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ ) بلاول بھٹو نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔  کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں سمیت  متعدد افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پر حملہ ہے۔ کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پار کردی۔  غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔ اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔ دہشتگردی کے واقعات‘ سی پیک پر چین کے تحفظات دور کئے جائیں۔ کراچی میں کوئی نہیں  رہے گا امریکا جانے کیلئے لوگ آ رہے ہیں۔ 16 ہزار ملازمین جنہیں بے نظیر نے روزگار دیا ان سے روزگار چھینا گیا ۔ کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبہ سندھ میں پانی کی کمی بڑھتی جا رہا ہے۔ حکومت وفاق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ عوام عمران خان کی تین سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں۔  عوام اس نااہل حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ خان صاحب نے سندھ کے پانی اور وسائل چھیننے کی کوشش کی۔ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت پانی کے معاملے پر احتجاج پر مجبور نہ کرے۔ پی ٹی آئی نے امیروں کو ریلیف دیا اور غریبوں کو تکلیف دی۔ پپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریبوں کو ریلیف دیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...