اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو الیکشن کمشن کی خالی اسامیوں سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق خط لکھا۔ کمشن میں پنجاب اور خیبرپی کے ممبران کے لئے تین تین نام تجویز کئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے ممبران کے ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد تعیناتی ہوسکے گی۔ ممبر پنجاب کے لیے احسن محبوب، راجا عامر خان، سید پرویز عباس، ممبر خیبر پی کے کیلئے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، فرید اللہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب کابل دھماکوں کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ردعمل میں فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے۔ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ وہاں انتشار پیدا ہو گا۔ پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغانستان میں استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو حالیہ برسوں کے دوران تقریبا 1900 ارب روپے وفاق کی طرف سے ادا کئے گئے ہیں لیکن فنڈز کے مقابلے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبے دکھائی نہیں دیتے، بدین اور گھوٹکی میں صرف گیس کی رائیلٹی کے نام پر سندھ حکومت خاطر خواہ رقوم وفاق سے وصول کرتی ہے، بدین کو اپنے مسائل کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ بدین پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہم طالبان کو مشورہ تو دے سکتے ہیں، ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔

پنجاب خیبر پی کے کیلئے الیکشن کمشن ممبران کا تقرر، عمران نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا: فواد چوہدری
Aug 28, 2021