امریکی نا ظم الامور کی ملاقات، مستحکم، خوشحال  افغانستان کے قیام میں مدد ہمارا واحد مقصد: آرمی چیف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے اور ہمارا واحد مقصد پرامن، خودمختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں متعین امریکہ کی ناظم الامور انجیلا ایگلر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجیلا ایگلر نے گذشتہ روز یہاں جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے اور ہمارا واحد مقصد پرامن، خودمختار مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کابل سے انخلا کی کارروائیوں میں خصوصی مدد کے لیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...