جاں بحق افراد کی نمازہ جنازہ، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک 

کراچی (نیوز رپورٹر)سانحہ کورنگی مہران ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازہ جنازہ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔نمازہ جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ارکین رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق، شکیل احمد، سی او سی کے انچارج و اراکین،حق پر ست اراکین اسمبلی، ٹان و یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کر تے  ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایک المیہ سے کم نہیں ایم کیو ایم پاکستان فیکٹری حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہے اتنا بڑا سانحہ رونما ہونے کے باوجود سندھ حکومت کی نسل پرست متعصب حکومت کے کسی وزیر یا مشیر نے نہ ہی متاثرین سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی معاوضے کا اعلان کرنے کے بجائے خواب غفلت کے مزے لوٹتے رہے اور جشن مناتے رہے جبکہ آج کا دن تو متقاضی تھا کہ لواحقین کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوتے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کہا کہ ہمیں اس شہر کے ساتھ ہونے والی نا انصافی اور زیادتی اور اس شہر کے لوگوں کو انصاف دلا نے میں ہر ممکنہ کوشش کریں اور کورنگی فیکٹری حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ دلانے میں ہر ممکنہ تعاون کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فیکٹری حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپکے ساتھ ہیں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور تمام سوگوران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں۔

ای پیپر دی نیشن