اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)احساس کے آنے والے بڑے پروگراموں پر بریفنگ اور احساس کے پیغامات زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کیلئے آج معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی کے مابین ملاقات ہوئی۔ اگلے ہفتے احساس پورٹل جاری ہو رہا ہے جس کے ذریعے مستحق گھرانے اپنے قومی شناختی کارڈ کی مدد سے احساس کے پروگراموں، احساس کفالت اور احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کے تحت اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں معاونین خصوصی کے درمیان احساس کے معلوماتی پیغامات اور ثمرات ملک کے کونے کونے میں عوام تک پہنچانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر سہیل علی خان، جنرل منیجر پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ونگ عمران غزالی، ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشنز وزیراعظم آفس سرفراز حسین اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن آفیسر پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ونگ شہباز خان بھی میٹنگ میں شریک تھے۔
ملاقات