اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ترک تعاون رابطہ ایجنسی (TIKA) کے پاکستان میں سربراہ مسٹر گوخان اموت نے سابق وزیرداخلہ و چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز رحمان ملک سے ملاقات ۔ ملاقات میں ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، تعاون اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گوخان اموت نے سینیٹر رحمان ملک کو پاکستان کے مختلف حصوں میں ٹیکا کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا جس کیلئے رحمان ملک نے ان کا اور انکی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ رحمان ملک نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستان کے عوام ہمیشہ ترکی کے شکر گزار ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی عوامی روابط کو بڑھانے پر زور دیا اور گوخان نے کہا کہ ٹیکا اپنے ترقیاتی منصوبوں کو پورے پاکستان میں پھیلانے کا خواہشمند ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے گوخان کو اپنی کتابوں کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا اور انہیں اور ٹیکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون پیش کی۔
رحمان ملک