میلان (نیٹ نیوز) اٹلی میں مہنگے کپڑے بنانے والی ایک کمپنی نے پھٹے ہوئے سویٹر پیش کیے ہیں جن کی قیمت 1450 ڈالر (تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ ’’بیلنسیاگا‘‘ نامی کمپنی کے تیار کردہ ان سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں۔، انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو اور اون جگہ جگہ سے ادھیڑ دی ہو۔ اتنے بھدے اور بھونڈے دکھائی دینے کے باوجود، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سویٹر بہت آرام دہ ہیں جنہیں بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی ’’خالص اْون‘‘ سے تیار کیا گیا ہے۔
پھٹا، سویٹر