لاہور(اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے چنگ چی رکشہ میں لڑکی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزمان کو ننکانہ سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے درست درازی کرنے والے ملزم کا خاکہ بھی جاری کر دیا، خاکے کے مطابق ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے، رنگ گندمی ہے اور قد درمیانہ ہے،لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ لاری اڈا تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔
خاکہ جاری
رکشہ میں لڑکی سے نازیبا حرکت‘ 2 ویڈیو میکرز جیل منتقل‘ ملزم کا خاکہ جاری
Aug 28, 2021