گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو ایک سے زائد پلاٹس کی الاٹمنٹس غیر قانونی قرار دینے کی درخواست منظور

Aug 28, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو ایک سے زائد پلاٹس کی الاٹمنٹس غیر قانونی قرار دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی ۔گذشتہ روزجیورسٹ فاونڈیشن کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو ایک سے زائد پلاٹس دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے تاہم جن کو پلاٹ الاٹ ہو چکے ان کو منسوخ نہیں کیاجارہا، یہ معاملہ بھی وفاقی کابینہ دیکھے،سول سرونٹس اور ججز کو اضافی پلاٹس کی الاٹمنٹس کے خلاف جیورسٹ فاونڈیشن کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 27جون 2006وزیراعظم نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی بھجوائی گئی سمری منظور کی،سمری منظور کرنے کی وجوہات قانونی نہیں، خواہشات پر مبنی ہیں، اضافی پلاٹس الاٹ کرنے کی پالیسی بدنیتی پرمبنی ہے۔

مزیدخبریں