بجلی مزید مہنگی کئے بغیر گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کیا جائے : شوکت منیر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ قیمت میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ بجلی کی لاگت میں اضافہ کیے بغیر گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث اور ملکی معیشت پر بوجھ ہیں یہی وجہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ ہوشرباء اضافہ ہو رہے ہیں ۔ جب حکومت عوام اور صنعتی شعبہ سے بجلی بلوں میں ہر ماہ بجلی قیمتوں کیساتھ ساتھ مختلف قسم کے اربوں روپے ٹیکس وصول کر رہی جس میں نیلم جہلم ٹیکس بھی شامل ہے یہ پراجیکٹ مکمل ہو کر بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن اسکا ٹیکس آج تک عوام سے ناجائز طور پر وصول کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن