شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے تین سالوں میں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایک منصوبہ مکمل نہیں کیا، انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، روزگار کے مواقع تیزی سے کم ہورہے ہیں، مہنگائی اور غربت میں شدید اضافہ ہوا ہے حکمران کس منہ سے عوام کو اپنی تین سالہ کارکردگی پیش کررہے ہیں، ان کا ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا بولا جانے والا جھوٹ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن ثابت ہو ئی ہے اور بہت جلد مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائے گی۔