تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے:چوہدری یاسر 

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی کرپشن کیخلاف جنگ کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے ،پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور حکومتی امور موثر خطوط پر استوار ہیں، باشعور عوام چوروں ، لٹیروں کو میدان سیاست سے مکمل طور پر آئوٹ کرچکی ہے کیونکہ آج پاکستان کے معاشی مسائل کے ذمہ دار شریف برادران اور ذرداری ٹولہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن