تین سالوں میں ملک ترقی کی بجائے مزید بدحالی کا شکار ہوا:یاسر اقبال 

Aug 28, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی چوہدری یاسر اقبال گجر نے کہا ہے کہ نااہل حکمران اپنی بدترین تین سالہ کارکردگی کو جھوٹ کی پوشاک پہنا کر عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں گزشتہ تین سالوں میں ملک و قوم کا کوئی بھلا نہیں ہوا، الٹا عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ملک ترقی کی بجائے مزید بدحالی کا شکار ہوا ہے، نواز لیگ آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت کو طے شدہ منصوبے کے تحت احتساب کے نام پر بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں