پیپلزپارٹی پنجاب میں نئے عزم کیساتھ سیاسی سفر کا آغاز کریگی:منیر قمرواہگہ 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمرواہگہ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی بطور صدر نامزدگی پر پیپلزپارٹی پنجاب میںمنظم ،متحرک اورفعال ہوگی اور اضلاع کی سطح پر بڑی خوشگوار تبدیلیاں رونما ہونگی پیپلزپارٹی کی قیادت نے راجہ پرویز اشرف کو پنجاب کی صدارت کیلئے صدر نامزد کرکے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں راجہ پرویز اشرف شہید ذوالفقارعلی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو کے سیاسی افقار ، نظریات کے امین اور سابق صدر آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی ویژن کے ترجمان ہیں ان کی نئی ذمہ داری سے پنجاب میں پیپلزپارٹی اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی میں کامیاب ہوجائیگی اپنے بیان میں چودھری منیر قمر واہگہ نے کہاکہ پنجاب میںپیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کی نامزدگی دیر آئے درست آئے کے مصداق ہے اب پنجاب میں پیپلزپارٹی نئے عزم کیساتھ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...