گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر وایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ اخلاقیات کی آبیاری کیلئے منبرومحراب اورنصاب سے کام لیا جائے۔ حالیہ چندروزمیں ہونیوالے اخلاق سوز واقعات کے محرکات کاجائزہ لیا اوران کے سدباب کاراستہ تلاش کیاجائے۔ ریاست ماں کی ماننداپناکلیدی کرداراداکرتے ہوئے بچوں،بیٹیوں اورنوجوانوں کی تربیت سازی کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرے ‘ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے دوران گفتگو کیا‘انہوں نے کہا کہ ریاست کو مہنگائی اوربے حیائی کے آگے بندباندھنے کیلئے راست اقدام کرناہوگا‘انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کسی قسم کابگاڑبرداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ٹیکنالوجی انسانوں کیلئے ہے ، جد ت اورنام نہاد آزادی کی آڑ میں انسانیت اوراخلاقیات کو دائوپرنہیں لگایاجاسکتا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہرناخوشگوار واقعہ کی تشہیر سے ریاست کے وقار اور قومی مفادات پرمنفی اثر پڑتا ہے۔
اخلاقیات کی آبیاری کیلئے منبرومحراب اورنصاب سے کام لیا جائے:محمود بشیر
Aug 28, 2021