نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں آئسولیشن مکمل‘پریکٹس شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں آئسولیشن مکمل ہوگئی ، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہے، ڈھاکہ میں کیوی ٹیم کی تین روزہ آئسولیشن مکمل ہوگئی  جس کے بعد کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز سہہ پہر میں ہلکا پھلکا ٹریننگ سیشن کیا۔کرونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے سکواڈ سے باہر ہونے والے فن ایلن کی جگہ میٹ ہنری کو طلب کرلیا گیا ہے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز یکم ستمبر سے شروع ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن