ملتان (جنرل رپورٹر)ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اے او کرکٹ کلب ملتان نے اولمپیاجبکہ ملک کرکٹ کلب نے القاسم کلب کو ہرا دیا۔اے او کرکٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔جبکہ اولمپیا کلب 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک 119 رنز بنا سکی۔دوسرے میچ میں ملک کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر133 رنز بنائے۔القاسم کرکٹ کلب بعد میں کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رن بنا سکی۔