کراچی(کامرس رپورٹر)دراز مال نے سرکردہ کنزیومر ووٹڈ آن لائن اسٹور ہونے کے ناطے 2021کے دراز مال ایورڈز کے فاتحین کے ناموںکا اعلان کیا ہے،دراز نے اس کامیابی کا جشن اعلیٰ کارکردگی کے حامل برانڈز کو اجاگر کر کے منایا۔اس ایوارڈ میں اہم صارف مصنوعات کی اقسام کا احاطہ کیا گیا ،جیسے خوراک و مشروبات،الیکٹرانکس،آرائش و ذاتی نگہداشت اور گھریلو استعمال کی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں ۔برانڈ آف دی ایئر پیپلز چوائس’’ریئل می‘‘،ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ’’ڈاؤلینس‘‘،انٹر پرائز برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ’’کڈز اینڈ کڈز‘‘،کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ’’اولیویا‘‘،بیسٹ ویلیو فار منی’’نیسلے ایوری ڈے‘‘،بیسٹ لانچ آف دی ایئر ایوارڈ’’جنریشن‘‘ ،فیشن برانڈ آف دی ایئر فیمیل’’لائم لائٹ‘‘،فیشن برانڈ آف دی ایئر میل’’آکسفورڈ‘،انٹر نیشنل برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ’’Wiresto‘‘بیسٹ اسٹور فرنٹ’’ٹی سی ایل‘‘،موسٹ انوویٹو برانڈ ’’ڈیٹول‘‘،ٹیک برانڈ آف دی ایئر’’Xiaomi‘‘،گلیم ایوارڈ’’مے بی لائن‘‘،بیسٹ برانڈ کیمپئن ایوارڈ’’سرف ایکسل‘‘،موسٹ ریووڈ برانڈ’’ایریل‘‘،موسٹ سرچڈ برانڈ’’ہائر‘‘،بیسٹ ایکسکلو سیولانچ آف دی ایئر ایوارڈ’’کینڈی‘‘،بیسٹ پرفارمنس مارکیٹیر’’ریکٹ‘‘شامل ہیں دراز مال کے ہیڈ زین احمد نے چینل کی بے مثال کامیابی پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دراز مال کی کامیابی دراز مال ایوارڈ2021کے فاتحین کی مرہون منت ہے ،جو کہ آرڈرز،خریداروں،آمدنی اور درجہ بندی کی غیر معمولی تین ہندسے کی ترقی کے پورے سفر میںدراز کے اہم کردار رہے،ہمیں انتہائی تخلیقی و تکینکی لحاظ سے جدید پلیٹ فارم ہونے پر فخر ہے،جس نے خطہ کے برانڈز کیلئے اس مشکل وقت میںلاکھوں صارفین کے دروازے کھولے ہیں،ہم امید کرتے ہیںکہ مستقبل میںانڈسٹری کے لیڈرز کی جانب سے بھی اسی جذبے اور شراکت کی توقع کرتے ہیں۔