انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی وفاقی اور صوبائی حکومت اوراسکے اتحادیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ملکرانکے مذموم عزائم کو ناکام بنادے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بلوچستان فوری طور پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اورپارلیمانی سیکرٹری کیوڈی اے مبین خلجی کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح اور نئی اسکیموں کے اعلانات کا فوری نوٹس لے ۔