کوئٹہ ( اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز بلو چستان محمد داؤد با زئی نے کہا ہے کہ بوستان اسپیشل اکنا مک زون کے پہلے کلسٹرکو صنعتوں کی تعمیر کیلئے کھول دیا گیا ہے،مقامی صنعتکا ر آ گے آکر موقع سے فائدہ اٹھا ئے، صنعتکا روں کو الاٹ کی گئی اراضی پر 6ما ہ کے دوران تعمیراتی کا م شروع اور دو سال میں مکمل کر نا ہو گا،اسپیشل اکنا مک زون کو مکمل فعال کر نے کے لئے صنعتکا روں کو آ گے آنا ہو گا،بہت جلد اکنا مک زون کو بجلی اور گیس کی سہولیات دی جا ئیں گی۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کو ئٹہ چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبرا ن کو بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے وضع کر دہ طریقہ کا ر سے متعلق منعقدہ آگا ہی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آ ف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی،نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ و دیگر ممبرا ن نے محکمہ انڈسٹریز بلو چستان اور سمیڈا کے وفد کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آ نے پر خوش آ مدید کہا۔
بوستان اسپیشل اکنا مک زون کے پہلے کلسٹرکو صنعتوں کی تعمیر کیلئے کھول دیا گیا
Aug 28, 2021