کوئٹہ( اے پی پی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سے مکران کے علاقوںکوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے اوسطاً یومیہ دن کے اوقات کارمیں (یعنی صبح10بجے سے رات 12بجے تک )بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے صرف 10 سے 20میگا واٹ بجلی فراہم کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران تربت، گوادر اور پنجگور کے علاقوںمیں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔