کوئٹہ چمن روٹ پرٹیکسی مالکان کی من مانیاں، زیادہ کرایہ لینے لگے

چمن  (پی پی آئی) کوئٹہ چمن کے درمیان چلنے والے ٹیکسی مالکان مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے لگے ہیں  اس شکایت پر  ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل اور اسسٹنٹ کمشنر چمن عارف خان کاکڑ نے سے باقاعدہ نیشنل ہائی وے پر ٹیکسیوں اور ویگنوں میں چیکنگ شروع کی اور مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مسافر گاڑیوں کی شرح کرایہ مقرر کردی نئے احکامات کے تحت  600سو جبکہ ویگن کا کرایہ فی مسافر300 روپے مقرر کیاگیا ہے اور ہدایت کی  ہے کہ جس ڈرائیور نے بھی زیادہ کرایہ وصول کیا تو ڈرائیور کو گرفتار نیز  گاڑی کو تحویل میں لے لیا جائے گا اور جرمانہ بھی ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن