کوئٹہ (اے پی پی ) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کی ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے صوبے بھر میں قلیل المدتی اور طویل المدت چھوٹے اور میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ بلوچستان خود کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گوادر کی ترقی اور وہاں شروع کئے گئے میگا پراجیکٹس پر ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اس کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں کے لیے منصوبہ بندی بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تین سال مکمل ہو چکے ہیں اور ان تین سالوں کی کارکردگی عوام کے سامنے عیاں ہے ہم اس ضمن میں خالی دعوے نہیں کر رہے بلکہ ہمارا ترقیاتی عمل زمینی حقائق پر مشتمل ہے اور جلد ہی صوبہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آ سکے گا۔