کوئٹہ (اے پی پی ) آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ اپوزیشن کے عہد یداران اور محکمہ ہذا کے آفیسران و اہلکا ران نے محکمہ تعلقات عامہ کے آرٹیکل رائیٹر نصر من اللہ کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔