دادو (نامہ نگار) کراچی میں کورنگی کے شریف آباد تھانے کی پولیس کے ہاتھوں جھوٹے مقابلے میں محنت کش شہزاد چانڈیو کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے سندھ سبھا اور جسقم آریسر گروپ کی جانب سے موندر ناکہ سے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اٹھائے ریلی نکال کر دادو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرکے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقعہ پر مظاہرین شاھنواز سندھی، وقار خشک، الطاف سولنگی اور دیگر نے کہاکہ کراچی میں سندھ کے اصل وارث سندھیوں کو بے دردی سے قتل کرکے لاش بھیجے جا رہے ہیں کورنگی کی شریف آباد پولیس نے محنت کش شہزاد چانڈیو کو بے گناہ اٹھا کر بے دردی سے قتل کردیا جو دھرتی کے وارثوں سے ظلم ہے انہوں نے مزید کہاکہ عالمی ادارے سندھ میں سندھیوں کے قتل عام پر نوٹس لیاور انصاف فراہم کرے۔
پولیس مقابلے میں محنت کش کی ہلاکت پرقومپرستوں کی مظاہرے
Aug 28, 2021